10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

احتساب عدالت میں شہباز شریف کی پیشی


پاکستان

10/Nov/2018

News Viewed 1870 times

احتساب عدالت میں شہباز شریف کی پیشی

آشیانہ اقبال کرپشن اسکینڈل میں گرفتار سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا،نیب حکام مزید تفتیش کے لیے عدالت سے شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈمیں توسیع کی درخواست کریں گے،پیشی کے موقع پر جو ڈیشل کمپلیکس کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، پولیس کی بھاری تعداد موجود ہے اور راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا،اپنے رہنما کے استقبال کے لیے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعدادنے احتساب عدالت پہنچنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے انہیںآگے جانے سے روک دیا جس پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا ، لیگی کارکنوں نے شدیداحتجاج اور نعرے بازی کی جب کہ پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا۔

یہ بھی مزید پڑھیں:مجھے اپنے اہل خا نہ سے ملنے نہیں دیا جا رہا ،شہباز شر یف

آگے جانے سے روکنے پر خواتین سمیت لیگی کارکنوں نے سیکرٹریٹ چوک میں دھرنا دے دیا،اپنے قائدین نواز شریف اور شہباز شریف کی تصویریں اٹھائے مسلسل احتجاج جاری اور حکومت مخالف نعرے لگارہی ہے،شہباز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد میں موجود تھے جہاں سے بذ ریعہ ہوائی جہازلاہور لا یا جاے گا،انہیںآشیانہ ہاؤسنگ کیس میں وزیراعلیٰ کی حیثیت میں اختیارات کے غلط استعمال اور کرپشن کے الزامات میں گرفتار کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں